کانگریس نے کہا،کٹھ پتلی سلاخوں کے پیچھے ،اصل مجرمین اقتدارکا لطف لے رہے ہیں
قتل کے پیچھے کوئی سازش نہیں تھی،بی جے پی نے کانگریس اورتیستاسیتلواڈپرذاتی فائدہ کاالزام لگایا
احمد آباد، 17جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )گلبرگ سوسائٹی قتل عام کیس میں آج خصوصی ایس آئی ٹی عدالت کے فیصلے کو لے کر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی اور دونوں ہی پارٹیاں ایک دوسرے پر اس مسئلے کو سیاسی فائدہ اٹھانے کا اوزار بنانے کا الزام لگا رہی ہیں۔خصوصی ایس آئی ٹی عدالت نے سال 2002میں گودھرا ٹرین آتشزدگی کے بعد ہوئے تشدد میں کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری سمیت 69لوگوں کو زندہ جلا ڈالنے کے گلبرگ سوسائٹی قتل عام کیس میں 11قصورواروں کو آج عمر قید کی سزا سنائی۔عدالت نے کم سنگین جرم کے 13قصورواروں میں سے ایک کو 10سال قید کی سزا اور 12دیگر کو سات سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔اس فیصلے پر گجرات کانگریس کے ترجمان منیش دوشی نے کہا کہ جو لوگ بی جے پی لیڈروں کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی تھے وہ اب سلاخوں کے پیچھے ہیں جبکہ اصل مجرم اقتدار کا لطف لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ کچھ سیاسی لیڈروں کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی تھے وہ اب سلاخوں کے پیچھے ہیں جبکہ انہیں اپنے سیاسی فائدے کے لئے اکسانے والے لوگ اقتدار میں ہیں،ہمیشہ پولرائزیشن میں انحصار کرنے والے ایسے لیڈروں کی کٹھ پتلی بننے والوں کو اپنی زندگی اب جیل میں گزارنی ہوگی۔منیش نے الزام لگایاکہ گلبرگ سوسائٹی کا پورواقعہ خطرناک اور غیر انسانی تھا،لوگوں کی حفاظت کرنے کے بجائے، بی جے پی حکومت نے تب پر تشدد ہجوم کو کھلی چھوٹ دے دی تھی۔حکومت اپنی آئینی ذمہ داری کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہی تھی۔بی جے پی کے ان چند بڑے لیڈروں نے لوگوں کو اکسایا تھا جو تشدد کو اقتدار حاصل کرنے کے ہتھیار کے طور پر دیکھتے ہیں۔
دوسری طرف بی جے پی کی گجرات یونٹ کے ترجمان بھرت پانڈیا نے کانگریس کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل عام کیس کے پیچھے کوئی سازش نہیں تھی۔انہوں نے کانگریس پر اور سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ پر سیاسی اور ذاتی فائدہ کے لئے سازش کو استعمال کرنے کی کوشش کا الزام بھی لگایا۔پانڈیا نے کہا کہ ہم عدالت کے آج کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ماضی میں عدالت نے یہ ماننے سے انکار کر دیا تھا کہ اس جرم کے پیچھے کوئی سازش ہے۔کانگریس اور تیستا جیسے لوگوں نے اسے سازش ثابت کرنے کی پوری کوشش کی تاکہ اس کا بی جے پی کے خلاف استعمال کیا جا سکے لیکن عدالت نے ان کے ارادوں کے خلاف فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم آج کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔عدالت کی طرف سے فیصلہ بغیر کسی سے متاثر ہوئے دیا گیا۔یہ قدرتی ہے کہ دونوں طرف کے لوگ(ملزم اور شکار)شاید یہ پسند نہ کریں،وہ تمام لوگ ہائی کورٹ جا سکتے ہیں،میں نے بھی کانگریس سے اس مسئلے پر سیاست بند کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔خصوصی ایس آئی ٹی عدالت نے سال 2002میں گودھرا ٹرین آتشزدگی کے بعد ہوئے تشدد میں کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری سمیت 69لوگوں کو زندہ جلا ڈالنے کے گلبرگ سوسائٹی قتل عام کیس میں 11قصورواروں کو آج عمر قید کی سزا سنائی۔عدالت نے کم سنگین جرم کے 13قصورواروں میں سے ایک کو 10سال قید کی سزا اور 12دیگر کو سات سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔